Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست

پاکستان نے 165رنز کا ہدف دیا جس کو انگلینڈ نے 19.1 میں پورا کرلیا۔

پالے کیلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا میچ پالے کیلے میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز کا ہدف دیا جس کو انگلینڈ نے 19.1 میں پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ ول جیکس 28 اور سیم کرن نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ محمد نواز اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، علاوہ ازیں بابر اعظم اور فخرزمان 25،25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 23، عثمان خان 8، صائم ایوب 7 اور کپتان سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جب کہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل راشد کے حصے میں 1وکٹ آئی۔

متعلقہ خبریں