Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

آل راؤنڈر رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر نمبر ون بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹرز، آل راؤنڈرز اور بولرز کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارت کے ایشان کشن تین درجے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے، جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریوس دس درجے ترقی کے بعد نویں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دس درجے بہتری کے بعد اٹھارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر نمبر ون بن گئے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جنوبی افریقا کے کاربن بوش 21 درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ 23 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں