پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی چار سالہ مدت (2026 تا 2029) کے لیے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
معاہدہ ایچ بی ایل کے ساتھ پی ایس ایل 11 سے نافذ العمل ہوگا اور اس میں چھ کیٹیگری رائٹس کے علاوہ ایک امپائر برانڈنگ رائٹ بھی شامل ہے۔
شفاف طریقہ کار کے تحت مالی بولی کھولنے سے قبل ریزرو پرائس کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے نمایاں طور پر عبور کرتے ہوئے حاصل کر لیا۔
پی سی بی کے مطابق یہ معاہدہ لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے، جس کی مالیت 2016 میں شروع ہونے والے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ ہے۔
راؤ عمر ہاشم نے کہا کہ ٹرانس گروپ لیگ کے نئے دور میں پی سی بی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ پیش رفت لیگ برانڈ پر اعتماد کا اظہار ہے اور آئندہ سیزن میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں، دو نئے وینیوز سمیت ملک بھر میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


















