Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان کی بڑی چھلانگ

آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب کی ایک درجہ تنزلی اور محمد نواز کی ترقی۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے انگلینڈ کے فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب ان کا پہلے نمبر پر موجود بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما سے فرق صرف 26 پوائنٹس رہ گیا ہے۔

بھارت کے ایشان کشن چوتھے اور تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ چھ درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی کی برتری کم ہوکر 18 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ جسپریت بمراہ ساتویں اور ارشدیپ سنگھ 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ محمد نواز ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔