Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا سیمی فائنل؛ سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست؛ بھارت ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جو 8 مارچ کو کھیلا جانا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی اور فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دھوئیں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بناسکی۔

بھارت نے 7 رنز سے جیت اپنے نام کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جو 8 مارچ کو کھیلا جانا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے بھارت کے خلاف 45 گیندوں سے سنچری اسکور کی جب کہ 105 کے مجموعی اسکور پر ان کی فائٹنگ اننگز کا اختتام ہوا۔

ول جیکس 35، جوز بٹلر 25 اور سیم کرن نے 18 رنز بنائے جب کہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورن چکرورتھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل بھارت کی اننگز میں سنجو سیمسن نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے 89 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ شیوم دوبے 43 اور ایشان کشن 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

علاوہ ازیں ہاردک پانڈیا 27، تلک ورما 21، سوریا کمار یادیو 11 اور ابھیشیک شرما نے 9 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ جوفرا آرچر کے حصے میں آئی۔