Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کپتان شاہین آفریدی کا بنگلادیش میں پہلے ٹریننگ سیشن پر پیغام

شاہین شاہ آفریدی سخت محنت کے ساتھ ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے بھی پرامید ہیں۔

لاہور: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش میں پہلے ٹریننگ سیشن پر پیغام جاری کردیا۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش میں پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹریننگ سیشن کو بہترین قرار دیتے ہوئے کیمپ کے ماحول کو پُرلطف بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں تجربہ کار سینئرز کے ساتھ مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

قومی کپتان نے بتایا کہ ٹیم کے توازن اور کمبی نیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بنگلادیش کے شائقین کرکٹ سے متعلق کہا کہ وہ کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی سخت محنت کے ساتھ ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے بھی پرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں