Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف مقررہ ہدف کے تعاقب کے لیے 275 رنز کا مجموعہ کھڑا کر دیا۔ قومی ٹیم کی پوری اننگز 48 ویں اوور میں 274 رنز بنا کر اختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی دلکش اننگز میں 6 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

سلمان علی آغا نے بھی ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا اور 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز اسکور کیے۔ فہیم اشرف نے 14 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ میچ میرپور میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اتری۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔