Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

ملتان سلطانز کی انتظامیہ کا موقع دینے پر شکر گزار ہوں، عمران رندھاوا

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ یہ فیصلہ آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن کے لیے کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر عمران رندھاوا کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت محنت اور مستقل مزاجی کا ثمر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا ٹیم میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز انتظامیہ کا موقع دینے پر شکر گزار ہیں اور ٹیم کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران رندھاوا کو پی ایس ایل میں موقع نہیں مل سکا تھا اور وہ اب پہلی بار لیگ میں قدم رکھیں گے۔