یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے معروف کھلاڑیوں نے خوبصورت انداز میں وطن سے محبت کا پیغام دیا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انکی سپورٹس کٹ پر بنا ہوا جھنڈے کا نشان انکے یقین اور پاکستان کی آبرو کی علامت ہے، 23مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا پھل ہے۔
کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام پاکستانی قوم کا ہر مشکل امتحان میں تیار رہنے کے عزم کا نتیجہ ہے، ہر طوفان میں خدائے ذوالجلال کا سایہ اور دھڑکن میں پاکستان کا نام قوم کا جذبہ بڑھا دیتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہر میدان میں جیت اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔




















