انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو 15 اگست سے 30 اگست تک جاری رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 اگست بروز ہفتہ انگلینڈ کے خلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، ایمسٹل وین، نیدرلینڈ میں کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کا دوسرا میچ 17 اگست بروز پیر ویلز کے خلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
سب سے زیادہ توجہ کا حامل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 اگست بروز بدھ کو ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ بھی ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، ایمسٹل وین میں کھیلا جائے گا۔




















