لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے رقم کی واپسی کی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹ خریدنے والے تمام شائقین کو خودکار طور پر ان کے اصل ذرائع کے ذریعے رقم واپس کردی جائے گی۔ اس میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، جازکیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
Read more: https://t.co/pTlYT4KM6S#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/WBkuswdUhL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2026
پی سی بی کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہوگا اور 15 کاروباری دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ تاہم بینک یا ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق اس میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے رقم کی واپسی کے لیے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر مقررہ مدت کے بعد بھی رقم واپس نہ ہو تو متعلقہ بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مزید معلومات کے لیے [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


















