اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں کرس گرین کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو اس سے قبل 2019 کے سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
🚨 @chrisgreen_93 replaces Max Bryant.
Unfortunately, Max Bryant has been ruled out of the #HBLPSL due to an injury. #UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/i3FpSai8ch
— Islamabad United (@IsbUnited) March 25, 2026
کرس گرین بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کے لیے شاندار کارکردگی کے بعد پی ایس ایل واپس آرہے ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی میکس برائنٹ کو چوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے جس کے بعد کرس گرین نے ٹیم میں ان کی جگہ لی ہے جب کہ میکس برائنٹ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیلامی میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا۔
خیال رہے کہ کرس گرین کو آل راؤنڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ ان کی بیٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ میچ کے اہم لمحات میں جارحانہ انداز میں رنز بناسکتے ہیں۔
یہ پی ایس ایل 11 میں کسی آسٹریلوی کھلاڑی کی جگہ دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی کو شامل کیے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی پنڈیز نے لوری ایونز کی جگہ عثمان خواجہ کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

















