پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہو گیا، جہاں افتتاحی میچ میں حیدرآباد کنگس مین اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔
افتتاحی میچ میں حیدرآباد کنگس مین کے خلاف لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے، جس سے ایونٹ کی اہمیت اور جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
The eight captains come together all in readiness to carve an exciting chapter in the history of HBL Pakistan Super League
Jinnah Library, Lahore#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/nJAQB2eEr8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2026
اس بار لیگ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں میدان میں اتری ہیں اور سب کی نظریں نئی متعارف کرائی گئی ٹرافی ’انفینیٹی‘ پر جمی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کیا ہے، جس کے باعث میچز کو محدود شہروں تک رکھا گیا ہے۔
رواں سیزن میں کُل 44 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے 22 میچز کراچی جبکہ 22 ہی مقابلے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا بڑا ٹاکرا یعنی فائنل 3 مئی کو ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جہاں نئی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔















