پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی خلاف ورزی اور میڈیا پالیسی و ریگولیشنز پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا وضاحتی جواب جمع کرائیں، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ معیار اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

















