پاکستان سپر لیگ میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے جہاں فخر زمان نے اپنے خلاف عائد دو میچز کی پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے میچ ریفری روشن ماہناما کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کیا ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کیس میں دو میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انصاف کے لیے اپیل کا راستہ اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی، جس میں ممبرز نقشبند، علی نقوی اور پروفیسر جاوید شامل ہیں، جلد اس اپیل کی سماعت کرے گی۔ .
کمیٹی میچ ریفری کے فیصلے اور فخر زمان کے مؤقف دونوں کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی فیصلہ سنائے گی۔

















