Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 11؛ ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو شکست دے دی

ملتان سلطانز کے صاحبزدہ فرحان کی 106 رنز کی جارحانہ اننگز نے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔

لاہور: پی ایس ایل 11 کے 8 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل گیارہ کا 8 واں میچ حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

حیدر آباد کنگز مین نے پہلے کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور ملتان کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا لیکن صاحبزدہ فرحان کی 106 رنز کی جارحانہ اننگز نے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔

 

ملتان سلطانز نے باآسانی 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا جب کہ اسٹیون اسمتھ 46، شان مسعود 29 اور عرفات منہاس نے 26 رنز بنائے۔

 

حیدر آباد کے صائم ایوب دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ مہیش تھیکشنا اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے معاز صداقت نے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ صائم ایوب 27، عثمان خان 25 اور سید سعد علی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 اور شرجیل خان نصف سنچری کی ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد نواز، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سڈل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ حیدر آباد کنگز مین نے اب تک ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔