دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنا ئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 71 ، زیک کرالی 48 اور فل سالٹ 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھامس، روماریو اور گڈاکیش موتی نے 2، 2 جبکہ الزاری جوزف اور یانک ساریاح نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے 326 رنز کا ہدف کپتان کپتان شائے ہوپ کی برق رفتار نا قابل شکست سنچری (109) کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
A stunning chase from Shai Hope and the West Indies in Antigua 🙌#WIvENG scorecard: https://t.co/u5sPGbozvR pic.twitter.com/SA4yVPjNm9
— ICC (@ICC) December 3, 2023
ایلیک اتھانازے 66 اور روماریو شیفرڈ 48 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 13 دسمبر سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میدان میں اتریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News