لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا لندن روڈ شو 7 دسمبر کو تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
تقریب میں شائقین کو بابر اعظم، وسیم اکرم، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان اور رمیز راجہ سمیت دیگر اسٹار کرکٹرز سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی محفوظ بڈنگ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف
معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شو میں رنگ بھر دیں گے۔منتظمین کی جانب سے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کی شرکت کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران بھی روڈ شو میں شریک ہوں گے، جبکہ اس ایونٹ کے بعد امریکہ میں بھی پی ایس ایل روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔



















