دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 46.1 اوورز میں 240 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی، بارش کی وجہ سے میچ کو 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ارون جارج نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کنشک چوہان 46 اور کپتان آیوش مہاترے 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین، تین اور نقاب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا اور احمد حسین کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد سبحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف میچ کھیل چکے ہیں، اپنے بولنگ یونٹ پراعتماد ہے، بھارتی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ، آئی سی سی نے ویوین رچرڈز کی وڈیو جاری کر دی
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے۔