Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ سے قبل اہم کھلاڑی باہر، آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی کو میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل میزبان ٹیم کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی کو میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل میدان چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد آخری لمحات میں عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے۔

عثمان خواجہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور اسمتھ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز کی واپسی

ٹاس کے موقع پر کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے آج صبح کوشش کی لیکن وہ اس میچ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے اس لیے وہ گھر واپس جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس عثمان جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے جو فوراً ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان خواجہ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی 126 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے مارے۔

اس وقت آسٹریلیا کی 326 رنز پر 8 وکٹیں گر چکی ہیں، عثمان خواجہ نے الیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 91 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، ان کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں زیر غور نہیں لایا گیا تھا ۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔