ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں دہشتگردانہ حملے کے بعد آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشز ٹیسٹ سیریز، تیسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی کوچ کا مشورہ
میچ کے آغاز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے جیک ویدر لینڈ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر ٹریوس ہیڈ صرف 10 رنز جوڑ سکے اور مارنس لبو شین 19 پر پویلین لوٹے۔
مڈل آرڈر بیٹر کیمرون گرین صرف 2 گیندوں کا سامنے کرکے بغیر کسی رن کا اضافی کئے بغیر چل دیئے۔
میچ سے 20 منٹ قبل اسٹیو اسمتھ کے بدلے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے عثمان خواجہ نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، عثمان خواجہ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی 126 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے مارے ۔
جوش انگلش نے 39 گیندوں میں 4 چوکوں کی بدولت 32 رنز بنائے جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 13 رنز اسکور کئے اور وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری نے 143 گیندوں میں 8 چوکوں اور 1 چھکے کی بدولت 106 رنز بنائے۔
پہلی اننگز کے اختتام پر آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ پر مچل اسٹارک 33 رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ نتھن لیون صفر پر کھڑے رہے۔
مزید پڑھیں: بارش کے باعث انگلینڈ کے ارمان ٹھنڈے، آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں ناقابل شکست برتری
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ برائڈن کرس اور ول جیک نے 2، 2 وکٹ حاصل کی اور جوش ٹنگ کے حصے میں آج 1 وکٹ آئی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل میدان چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔
اسٹیو اسمتھ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شمولیت اختیار کرنے والے عثمان خواجہ کے بارے میں کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس عثمان جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے جو فوراً ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے۔



















