Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس 172 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر آؤٹ

سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیل کر بھارت کے لیے خوفناک خواب ثابت ہوئے

دبئی : اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں شاندار مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیل کر بھارت کے لیے خوفناک خواب ثابت ہوئے ہیں۔

تاہم بڑی تگ و دو کے بعد کنشک چوہان سمیر منہاس کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہوسکے، کنشک چوہان کی گیند پر دیپیش نے سمیر منہاس کا کیچ تھام کر بھارتی ٹیم کو سمیر منہاس سے نجات دلائی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

قبل ازیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی اوپنر سمیر منہاس نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بلے بازی کے ذریعے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔

سمیر منہاس نے اپنی 172 رنز کی شاندار اننگز میں صرف 113 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے ہیں۔