Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کرلیا

وزیراعظم ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے اور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آج وزیراعظم ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔

فاتح ٹیم آج اسلام آباد پہنچی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے اور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کریں گے۔

یہ موقع پاکستانی کرکٹ کے نوجوان ستاروں کی کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کا مظہر ہے۔