آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش کے ساتھ ایک اور تنازع شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ کی کوریج کیلیے بنگلہ دیشی صحافیوں کو اکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے نئے تنازع کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹرز کے خلاف نازیبا ریمارکس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر عہدے سے فارغ
ذرائع کے مطابق، سو سے زائد بنگلہ دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیے گئے ہیں، اور جنہیں پہلے ای میل کے ذریعے ایکریڈیشن کی اطلاع دی گئی تھی، ان کی ایگریڈیشن دوبارہ کینسل کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا ہیڈ نے بھی اس صورتحال کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے میڈیا کوریج اور صحافتی رسائی متاثر ہو رہی ہے اور تنازعہ عالمی کرکٹ کمیونٹی میں بحث کا موضوع بن سکتا ہے۔



















