Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شام لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ٹریوس ہیڈ کریں گے۔

پلیئنگ الیون میں میٹ شارٹ، کیمرون گرین، میٹ رینشا اور کوپر کونولی شامل ہیں، جبکہ مچل اوون اور جوش فلپے بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جوش فلپے وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

اس کے علاوہ جیک ایڈورڈز، زیویئر بارٹلیٹ اور ایڈم زمپا کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ نوجوان بولر ماہلی بیئرڈمین کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے تاکہ ٹیم کی بولنگ قوت مزید مضبوط ہو۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز شام ساڑھے تین بجے ہوگا۔