پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 168 رنز اسکور کئے ہیں اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 22 گیندیں کھیل کر 40 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سلمان آغا بھی 27 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم صرف 24 رنز ہی بنا سکے، وہ زمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج بابر اعظم پاکستان کی جانب سے 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، اس طرح وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
ان کے علاوہ عثمان خان نے 18 رنز اسکور کیے جبکہ فخر زمان صرف 10 رنز ہی بناسکے، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے، انھوں نے 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ زیویئر بارٹ لیٹ اور بریڈ مین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ میچ کے آغاز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے، جس کا پہلا میچ اس وقت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان ننے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شائقین میں میچ کو لے کر خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔


















