پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام میچز ابو ظہبی کے اسٹیڈیم اوول میں کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

کپتانی اور کوچنگ اسٹاف:
شامل حسین دونوں سیریز کے لیے کپتان ہوں گے۔ سابق کپتان سرفراز احمد شاہینز کے مینٹور اور منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ اعجاز احمد جونیئر ہیڈ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ، اور اعزاز چیمہ بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔
تربیتی کیمپ:
اسکواڈ کا سات روزہ تربیتی کیمپ 11 سے 17 فروری تک کراچی میں ہوگا تاکہ کھلاڑی میچز کی تیاری مکمل کر سکیں۔
کھلاڑیوں کی تفصیل :
16 رکنی اسکواڈ میں شامل حسین، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد خان، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہد عزیز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
خصوصی ذمہ داریاں:
وکٹ کیپنگ کے فرائض روحیل نذیر اور سعد بیگ سنبھالیں گے، اسپن باؤلنگ کے لیے سعد مسعود اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلرز میں علی رضا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد سلمان اور شاہد عزیز شام شامل ہیں۔

















