آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج ہونے والے اہم مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں بھی ہینڈ شیک سے گریز کیا تھا اور آج بھی اسی طرزِ عمل کے برقرار رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویور شپ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آج شام سات بجے کھیلا جائے گا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم مقابلے پر مرکوز ہیں۔



















