بھارتی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر ہینڈ شیک نہ کرکے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف جانے کا شرمناک ریکارڈ برقرار رکھا گیا ہے۔
سری لنکا میں ہو رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلے سے قبل ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان روایتی ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کا واقعہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سوشل میڈیا پر اس عمل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہوئے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
میچ سے قبل رسمی ملاقات اور ہاتھ ملانا کرکٹ روایت کا حصہ سمجھا جاتا ہے، تاہم اس بار یہ روایت برقرار نہ رہ سکی، جس پر شائقین کرکٹ میں بحث چھڑ گئی ہے۔



















