پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے میں اسپنر عثمان طارق کے ایکشن کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران کولمبو میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جہاں عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کا چرچا ہر طرف رہا۔
مزید پڑھیں: کیمرون گرین کے اشارے نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوالات کھڑے کر دیے
میچ سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی مزاحیہ انداز میں عثمان طارق کے اسٹائل کی نقل کرتے ہوئے بولنگ کراتے رہے، جس پر شائقین کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا۔
دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی میچ سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسی انداز میں پریکٹس کروائی تھی، جس سے اس منفرد ایکشن کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔



















