ٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں نمایاں ردوبدل سامنے آیا ہے۔
تازہ درجہ بندی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں صائم ایوب دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ گئے جبکہ محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ سکندر رضا دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دیپندر سنگھ ایری اور عظمت اللہ عمرزئی نے بھی نمایاں ترقی کی ہے۔
بیٹرز رینکنگ میں پاتھم نسانکا تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں: جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسٹیو اسمتھ متبادل شامل
بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ ایشان کشن سترہ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے۔ جنوبی افریقا کے ریان رکلٹن اور ایڈن مارکرم کی رینکنگ میں بھی بہتری دیکھی گئی۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
زمبابوے کے بریڈ ایونز ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ مزید برآں شاہین شاہ آفریدی بارہ درجے تنزلی کے بعد پینتیسویں نمبر پر چلے گئے۔




















