سپر ایٹ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقا سے شکست کے بعد بھارت کو پوائنٹس ٹیبل پر بڑی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت گروپ مرحلے میں کوئی میچ ہارے بغیر ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچا تھا، لیکن سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ہی بھارت کا ناقابل شکست رہنے کا غرور جنوبی افریقا نے پاش پاش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کے اب تک تین میچز ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 12 میچز کھیلے جائیں گے، اس مرحلے کا چوتھا میچ آج زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شامل ساڑھے 6 بجے شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: رواں ورلڈ کپ میں بھارتی فیلڈنگ بے نقاب، آسان کیچز بھی ہاتھ سے نکلنے لگے
اب تک کی صورتحال کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر جنوبی افریقا دو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
سری لنکا منفی ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا گیا ہے، اس لیے ان دونوں ٹیموں کی ابھی تک کوئی ریٹنگ موجود نہیں ہے۔



















