Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کانٹے دار مقابلہ متوقع

انگلینڈ اب تک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، جبکہ پاکستان کو بھی ایک پوائنٹ حاصل ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج اہم اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

یہ سپر ایٹ مرحلے کا پانچواں اور ورلڈ کپ کا مجموعی طور پر پینتالیسواں میچ ہے، جو شام ساڑھے 6 بجے سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ اب تک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو نئی سنچریاں، اب تک کا ریکارڈ کیا کہتا ہے؟

البتہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول میچ بارش کی وجہ سے ٹائی ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دے دیا گیا تھا۔

یہ میچ پاکستان اور انگلینڈ دونوں کے لیے ہی انتہائی اہم ہے، پاکستان کو اگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی ہے تو ہر صورت میں یہ میچ جیتنا ہوگا، ہارنے کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکان بہت محدود ہوجائیں گے۔

اسی طرح انگلینڈ کے لیے بھی یہ میچ بہت اہم ہے، اگر انگلینڈ یہ میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، لیکن اگر انگلینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے تو انگلینڈ کے پاس مزید ایک موقع موجود ہوگا اور انگلینڈ کو ہر حال میں اپنا اگلا میچ جیتنا ہوگا، ورنہ انگلینڈ بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوسکتا ہے۔