انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پہلا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میں رچرڈ النگ ورتھ اور الیکس وہارف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
اس میچ کے لیے نیتن مینن کو تھرڈ امپائر جبکہ روڈ ٹکر کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ میچ ریفری کی ذمہ داری جاواگال سریناتھ انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ مدِ مقابل ہوں گے، جہاں کرس گیفنی اور علاؤالدین پالیکر آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس میچ میں ایڈرین ہولڈ اسٹاک تھرڈ امپائر جبکہ پال ریفیل فورتھ امپائر ہوں گے، جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈی پیکرافٹ سرانجام دیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنلز کے لیے تجربہ کار آفیشلز کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ اہم مرحلے کے میچز شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل ہو سکیں۔


















