قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد انہیں انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ فخر زمان فٹنس بحالی کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا
پاکستانی ٹیم رواں ماہ بنگلا دیش کے دورے پر جائے گی، جہاں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ون ڈے اسکواڈ 9 مارچ کو ڈھاکا پہنچے گا، اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کا اعلان جلد متوقع ہے۔



















