Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے انبار، بھارتی ٹیم 255 رنز بنا کر سرفہرست

نمیبیا کی ٹیم نے 97 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم کا ریکارڈ اپنے نام کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں رنز کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، اسی دوران بھارتی ٹیم 255 رنز بنا کر سرفہرست رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے حالیہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکور 256 رنز اسکور کیا، اس کے بعد فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 255 رنز بنا کر دوسری پوزیشن بھی لے اڑی۔

ویسٹ انڈیز نے گروپ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف 254 رنز بنائے، بھارت نے ایک بار پھر 253 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ آئرلینڈ نے عمان کے خلاف کھیلتے ہوئے 235 رنز بنا کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

ٹورنا منٹ میں سب سے کم رنز 97 رہا

بدترین کارکردگی کی بات کی جائے تو ٹورنامنٹ میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز بنا کر سب سے نچلی پوزیشن پر براجمان رہی، عمان اور نیدرلینڈز نے 103، 1031 رنز بنا کر دوسری بدترین پوزیشن حاصل کی۔

عمان نے 104 رنز بنا کر ایک بار پھر کم ترین رنز بنانے والی ٹیموں میں اپنا نام لکھوایا، اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی کسی سے پیچھے نہ رہی اور 107 رنز بنا کر کم ترین رنز بنانے والی تیسری ٹیم بنی۔

متعلقہ خبریں