پاکستانی کرکٹر سلمان مرزا نے جھوٹے الزامات اور فیک نیوز کی تشہیر پر ایک صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق صحافی کی جانب سے غلط خبر نشر کر کے پاکستانی کرکٹر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: انتخاب یا فوری ردعمل؟ پی سی بی کی ٹی ٹوئنٹی ناراضی ون ڈے تک پہنچ گئی
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر چکا ہے۔
کرکٹر سلمان مرزا نے نجی چینل اور متعلقہ صحافی سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔



















