Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیر کسی دباؤ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، محسن نقوی کی سلیکشن کمیٹی اراکین کو ہدایت

تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کی جائے، میری مکمل حمایت سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ہے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو ملازمتین دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کی جائے اور چیئرمین کی حیثیت سے ان کی مکمل حمایت سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔