پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا نے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاذ خان بھی سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں لاہور قلندرز کا کنڈیشننگ کیمپ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس فروخت کے لیے کب دستیاب ہوں گے؟
دونوں کھلاڑی زمبابوے سے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے۔ ابتدائی طور پر ان کی آمد 16 مارچ کو متوقع تھی، مگر فلائٹس آپریشن میں خلل کے باعث تاخیر ہوئی۔ معاذ خان زمبابوے کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے۔
لاہور قلندرز آئندہ پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ٹیم کے آنر ثمین رانا نے سکندر رضا کو قلندرز کا ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر وہ سکندر رضا کے شکر گزار ہیں۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ سکندر رضا ہماری ٹیم کا اہم کردار ہے جو قلندرز فیملی کو جوڑے رکھتے ہیں۔




















