لاہور میں پی ایس ایل 11 کے سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں متعدد مشہور کھلاڑیوں نے اپنے متعلقہ اسکواڈز جوائن کر لیے۔
ملتان سلطانز اسکواڈ کے لیے تبریز شمسی، اسٹیو اسمتھ، جوش فلپ، لاکلن شا اور پیٹر سڈل لاہور پہنچ گئے اور اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے
اس کے علاوہ کوچز ٹم پین، برینڈن ولسن اور مائیک اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے اور ملتان سلطانز کے کیمپ میں شامل ہو گئے، جہاں ٹیم کی تربیت اور تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔



















