Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 11 کیلئے 23 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان

متنوع اور تجربہ کار کمنٹری پینل شائقین کو اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دلچسپ اور معیاری کوریج فراہم کرے گا

پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے 23 رکنی شاندار دو لسانی کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس بار سابق ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے، جبکہ آسٹریلیا کی سابق ویمنز کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی پینل کا حصہ ہوں گی۔

اردو کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ سلمان بٹ اور ثناء میر شامل ہوں گے، جبکہ دیگر ناموں میں طارق سعید، مارینا اقبال، شاہ فیصل اور ایاز چوہدری شامل ہیں۔

انگلش کمنٹری پینل میں جین پال ڈومنی، مائیکل ہیزمین، ڈومینک کارک اور نک نائٹ شامل ہیں، جبکہ دیگر ناموں میں مارک بُچر، مارٹن گپٹل، گریگ بلیوٹ اور عطاء الرحمٰن خان بھی شامل ہیں۔

پاکستانی آوازوں میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، عامر سہیل، عروج ممتاز اور بازید خان شامل ہوں گے۔ جبکہ سکندر بخت کمنٹری کے ساتھ ساتھ بطور پریزنٹر بھی نظر آئیں گے۔

یہ متنوع اور تجربہ کار کمنٹری پینل شائقین کو اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دلچسپ اور معیاری کوریج فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں