پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے سلسلے میں حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے بھی لاہور میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، جبکہ ٹیم کے کپتان مارنس لبوشین آج رات لاہور پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ بحران، پی ایس ایل کراچی اور لاہور میں بند دروازوں کے پیچھے ہو گا، محسن نقوی
ذرائع کے مطابق کپتان مارنس لبوشین کے ہمراہ فاسٹ بولر رائلی میریڈتھ بھی آج رات لاہور پہنچیں گے۔
اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کے متعدد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی گزشتہ روز ہی لاہور میں رپورٹ کرچکے ہیں، جس کے بعد ٹیم کی تیاریاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔


















