Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سپر لیگ 11، تمام ٹیموں کے اسکواڈ سامنے آگئے، کون، کون شامل؟

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں،کراچی کنگز کی کپتانی کا تاج ڈیوڈ وارنر کے سر پر سج چکا ہے

پاکستان سپر لیگ 11 (پی ایس ایل) میں تمام ٹیموں کے اسکواڈ مکمل ہوچکے ہیں اورا تمام کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو بھی جوائن کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:کپتان سعود شکیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گا، جس میں ابرار احمد، عثمان طارق، حسن نواز، شمیل حسین، الزاری جوزف، ریلی روسوو، احمد دانیال، جہانزیب سلطان، جہانداد خان، خواجہ محمد نفے، خان زیب، بسم اللہ خان، ثاقب خان، بریٹ ہیمپٹن، بیون جیکبز، بین میکڈرموٹ، ٹام کرن، احسان علی اور سام ہارپر شامل ہونگے۔

ملتان سلطانز : کپتان ایشٹن ٹرنر

 ملتان سلطانز کو ایشٹن ٹرنر جیسا کپتان میسر ہے، جبکہ اسکواڈ محمد نواز، شہزاد گل، فیصل اکرم، محمد عمران رندھاوا، عرفات منہاس، صاحبزادہ فرحان، اسٹیو اسمتھ، پیٹر سڈل، تبریز شمسی، لاکلن شا، جوش فلپ، شان مسعود، مومن قمر، محمد اویس ظفر، محمد شہزاد، ارشد اقبال، محمد وسیم جونیئر، محمد اسماعیل، اعتزاز حبیب خان اور ڈیلانو پوٹگیٹر شامل ہیں۔

راولپنڈی : کپتان محمد رضوان

راولپنڈی کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جبکہ اسکواڈ سیم بلنگز، جلالت خان، یاسر خان، نسیم شاہ، رشاد حسین، ڈیرل مچل، محمد عامر، عبداللہ فضل، عماد بٹ، ڈیان فورسٹر، آصف آفریدی، کامران غلام، رضاؤاللہ، محمد عامر خان، شہزیب خان، سعد مسعود، کول میکونچی اور عثمان خواجہ پر مشتمل ہوگا۔

پشاور زلمی : کپتان بابر اعظم

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ ان کو صوفیان مدیم، عبدالصمد، علی رضا، ایرون ہارڈی، عامر جمال، خرم شہزاد، محمد حارث، خالد عثمان، عبدالصبحان، تنزید حسن، مائیکل بریسویل، کوسل مینڈس، افتخار احمد، نہید رانا، کاشف علی، شاہنواز دھانی، فرحان یوسف، شرف الاسلام، محمد باسط اور برائن بینیٹ پر مشتمل ٹیم فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین مد مقابل

حیدرآباد کنگزمین : کپتان مارنس لبوشین

 حیدرآباد کنگزمین کو مارنس لبوشین کی قیادت میسر ہے، جن کی لیڈرشپ میں عثمان خان، عاکف جاوید، معاذ صداقت، صائم ایوب، محمد علی، کوسل پریرا، محمد عرفان خان، حسن خان، شیان جہانگیر، حماد اعظم، رائلی میریڈتھ، شارجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، احمد حسین اور گلین میکسویل پر مشتمل اسکواڈ موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ : شاداب خان

شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیڈ کریں گے جبکہ یونائیٹڈ کا  اسکواڈ سلمان ارشاد، اینڈریز گوس، ڈیون کونوے، فہیم اشرف، مہران ممتاز، مارک چیپمین، نثار احمد، میر حمزہ سجاد، سمین گل، سمیر منہاس، عماد وسیم، مہیش تھیکشانا، رچرڈ گلیسن، حیدر علی، محمد حسنین، دیپندر سنگھ ایری، محمد فیو، سلمان مرزا، کرس گرین اور محسن ریاض پر مشتمل ہوگا۔

کراچی کنگز  : کپتان ڈیوڈ وارنر

کراچی کنگز کی کپتانی کا تاج ڈیوڈ وارنر کے سر پر سج چکا ہے، جبکہ ٹیم میں حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، حمزہ سہیل، عدیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، محمد وسیم، احسان اللہ، رضوان اللہ، ہارون ارشد اور ریزا ہینڈرکس شامل ہیں۔

لاہور قلندرز : شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، سکندر رضا، محمد نعیم، مستفیض الرحمٰن، حارث رؤف، اسامہ میر، فخر زمان، عبید شاہ، حسیب اللہ، محمد فاروق، پرویز حسین ایمون، آصف علی، طیب طاہر، دونیتھ ویلالاگے، روبن ہرمن، معاذ خان، شہاب خان، ڈینیل سیمز اور ریان برل شامل ہیں۔