Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ، عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا

کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2026-27 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال 23 کی بجائے صرف 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹس سے کچھ بڑے نام ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔

اہم کھلاڑی جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، ان میں گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ، عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دے دی

جبکہ ایڈم زیمپا، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور پٹ کمنز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں اسٹیو اسمتھ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور جیک ویدرالڈ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگلے 12 مہینوں میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے تیار ہے، اور کھلاڑیوں کی اس نئی فہرست کے مطابق ٹیم کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔