پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیے ہیں۔
فیڈریشن کے مطابق آٹھ ایونٹس میں مجموعی طور پر 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز نے شرکت کی تھی جن کے تمام بقایا واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو، عمر بڑھنے کے باوجود دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس وقت فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے، اس کے باوجود قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی اور آفیشلز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ان کے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا۔
صدر پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔




















