Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آسٹریلیا روانہ

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں ہوگا

قومی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا روانگی حتمی ہوگئی ہے اور گرین شرٹس کل شب ہوبارٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

لاہور سے ٹیم تھائی ایئر کے ذریعے سفر کرے گی۔ پاکستانی اسکواڈ کو ویزے گزشتہ روز جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ہاکی کے کھلاڑی شدید مالی مشکلات کا شکار، وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

ابتدائی طور پر ٹیم کو دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہونا تھا، تاہم روانگی اب مکمل ہو چکی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق:

10 فروری: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

11 فروری: پاکستان بمقابلہ جرمنی

13 فروری: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

14 فروری: پاکستان بمقابلہ جرمنی