Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ فائنل

ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کریں گے

ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی، باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ جنید قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ اظفر یعقوب اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سلطان اشرف کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے اور عارف حلیم فزیو کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

فرخ عتیق خان دستے کے سربراہ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی کی بحالی کیلئے ایڈہاک گورننس و مینجمنٹ کمیٹی قائم

پاکستان ہاکی ٹیم اسلام آباد میں محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی اور 24 فروری کو مصر کے لیے روانہ ہوگی۔ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد بٹ کریں گے جبکہ حنان شاہد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔