پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کو مختلف بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، معین شکیل اور غضنفر علی لیگ میچز کھیلنے کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح سفیان خان اور احمد ندیم فرانس میں لیگ میچز کھیلیں گے جبکہ رانا وحید جرمن لیگ میں اپنے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو ملازمتین دینے کا اعلان
ذرائع کے مطابق دو سے تین قومی کھلاڑی آسٹریلیا میں بھی لیگ ہاکی کھیلنے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچز جون میں یورپ اور برطانیہ میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگز میں مصروف تمام کھلاڑی پرو لیگ کے کیمپ سے پہلے قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔



















