
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ شہر میں تباہ شدہ عمارات کا ملبہ ہٹانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ امدادی سامان سے بھرے متعدد ٹرک رفح اور کریم ابوسالم سرحدی راستوں سے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے سامان کے ہمراہ واپس اپنے گھروں کی طرف لوٹنے







