
پی او اے کا ہنگامی اجلاس، نیشنل یوتھ اور نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں میں تیزی
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی ہنگامی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز اور 35ویں نیشنل گیمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل یوتھ گیمز کا مقصد گراس روٹ سطح پر اسپورٹس ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ ہے، جبکہ رانا مشہود احمد خان کو نیشنل یوتھ گیمز کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔







